ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بیوروآف انڈین اسٹینڈرڈس نے پیکیج، پینے کے پانی کے مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا

بیوروآف انڈین اسٹینڈرڈس نے پیکیج، پینے کے پانی کے مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا

Fri, 17 Aug 2018 02:23:33    S.O. News Service

نئی دہلی:16/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس) نیدلی کے مایہ پوری صنعتی علاقے میں ایم ایس ہائی ٹیک ایکوا میں حال ہی میں چھاپہ مارا تھا۔ یہ کمپنی فرضی لائسنس نمبر سی ایم ایل۔ 8726490 کے ساتھ برانڈ فریشیئر کے تحت 20 ایل گنجائش والے فیلڈ جار میں پیک پینے کا پانی تیار کر رہا تھا۔مذکورہ کمپنی کے احاطے میں جاری لائسنس نمبر سی ایمایل 8556592 کے ساتھ برانڈ پیری اور جعلی لائسنس نمبر سی ایم ایل 0002500232 کے ساتھ برانڈ بسلری کے ساتھ خالی 20 ایل گنجائش کے جارس کی خاطر خواہ مقدار بھی پائی گئی۔مذکورہ بتائے گئے جاروں کی بڑی مقدار بھی ضبط کی گئی۔ایک ویلڈ بی آئی ایس لائسنس کے بغیر پیکیج ڈرنکنگ واٹر (پینے کے پانی)کی مینوفیکچرنگ، بی آئی ایس قانون 2016 کے سیکشن 17(3) کے تحت ایک قابل سزا جرم ہے۔


Share: